رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے مہاجرین کی جماعت پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلا ہوگے (تو یہ عذاب آئیں گے) اور میں اس بات سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم ان میں مبتلا ہو: ١. جب کوئی معاشرہ بےحیائی اور برائی کے کام اعلانیہ کرنے لگے گا تو ان میں طاعون اور ایسی ایسی بیماریاں در آتی ہیں جو انکے بزرگوں میں نہیں تھیں ٢. اور جب لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگیں تو قحط بدحالی اور حکمرانوں کے ظلم کے ذریعے سے سزا دی جاتی ہے ٣. اور جب وہ اپنے اموال کی زکوة ادا نہیں کرتے تو آسمان سے بارش روک لی جاتی ہے. اگر زمین پر جانور نہ ہوں ان پر کبھی بارش نہ برسے ٤. اور جب وہ اللہ تعالی اور اس کے رسول کیساتھ کئے ہوئے عہد و پیمان توڑتے ہیں تو ان پر ان کے غیر میں سے دشمن کو مسلط کیا جاتا ہے جو ان کی جمع پونجی لوٹ لےجاتے ہیں. ٥. اور جب ان کے حکمران اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے اور جو اللہ نے نازل کیا ہے اسے عملاً اختیار نہیں کرتے تو اللہ تعالی انہیں آپس میں لڑائی میں مبتلا دیتا ہے. (ابنِ ماجہ، ابواب الفتن، حدیث ٤٠١٩)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں